بابر اعظم بگ بیش لیگ کے چوتھے میچ میں بھی صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
سڈنی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم آسٹریلوی بگ بیش لیگ کے چوتھے میچ میں بھی شاندار کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔
سڈنی سکسرز اور میلبرن اسٹارز کے درمیان میچ میں بابر اعظم نے 7 گیندوں پر صرف 2 رنز بنائے اور پویلین لوٹ گئے۔
بابر اعظم نے بی بی ایل کے پہلے میچ میں بھی صرف 2 رنز بنائے تھے جبکہ دوسرے میچ میں 10 گیندوں پر 9 رنز بنا سکے تھے۔
تیسرے میچ میں بابر اعظم نے 42 گیندوں پر 58 رنز بنائے تھے۔















