پی سی بی نے اجازت کے بغیر کرکٹ ٹورنامنٹس پر پابندی عائد کر دی، کھلاڑیوں پر بھی پابندی ہوگی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اجازت کے بغیر ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔
پی سی بی نے اعلان کیا کہ کسی بھی کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے بورڈ سے اجازت لینا ضروری ہوگا۔ بغیر اجازت کھیلے جانے والے ٹورنامنٹس میں شریک کھلاڑیوں پر پابندی عائد کی جائے گی۔
پی سی بی نے ڈیپارٹمنٹس کو انڈر 23 کی ٹیمیں بنانے کے لیے خطوط بھیج دیے ہیں اور ڈیپارٹمنٹل سطح پر قومی ٹورنامنٹس کا انعقاد ہوگا۔
کراچی میں کمرشل کرکٹ کے لیے پی سی بی اور آر سی اے کی اجازت لازمی ہوگی اور اس میں کھلاڑیوں کے ساتھ امپائرز اور اسکوررز پر بھی پابندی عائد کی جائے گی۔















