ایشز سیریز کا باکسنگ ڈے ٹیسٹ پہلے ہی دن 20 وکٹیں گر گئیں

میلبورن میں ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کے پہلے دن 20 وکٹیں گر گئیں، جس سے میچ کے پانچ دن تک جاری رہنے کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایشز سیریز: باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں پہلے دن 20 وکٹیں گر گئیں

میلبورن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 20 وکٹیں گرنے سے میچ کے پانچ دن تک جاری رہنے کے امکانات معدوم ہو گئے ہیں۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا، لیکن آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 152 رنز پر آؤٹ ہو گئی جبکہ انگلینڈ محض 110 رنز پر تمام کھلاڑی کھو بیٹھا۔

پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 4 رنز بنا کر انگلینڈ کے خلاف 46 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے جلد ختم ہونے کی صورت میں کرکٹ آسٹریلیا کو بڑے مالی نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے کیونکہ شائقین کو ٹکٹس واپس کرنے ہوں گے۔

اس سے قبل بھی ایشز سیریز کا ایک ٹیسٹ دو دن میں ختم ہونے کے باعث کرکٹ آسٹریلیا کو دو ملین ڈالر کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا، جب تیسرے اور چوتھے دن کے ٹکٹس واپس کرنے پڑے تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں