بریڈفورڈ میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر احتجاج، برطانوی ہائی کمشنر کواحتجاجی مراسلہ جاری

بریڈفورڈ میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر احتجاج پر برطانوی ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو وزارت خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ دیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بریڈفورڈ میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر احتجاج، برطانوی ہائی کمشنر کواحتجاجی مراسلہ جاری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانیہ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن میٹ کینل کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے بریڈفورڈ میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر ہونے والے احتجاج پر احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی غیر موجودگی میں قائم مقام ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔ اس احتجاج میں مظاہرین نے چیف آف ڈیفنس فورسز کے خلاف اشتعال انگیز زبان استعمال کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

حکومت پاکستان نے اس واقعے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے اور ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین نے بھی برطانوی قائم مقام ہیڈ آف مشن کو احتجاجی مراسلہ جاری کرنے کی تصدیق کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں