باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی تاریخ، روایت اور عالمی کرکٹ میں اہمیت

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ہر سال 26 دسمبر کو کھیلا جاتا ہے، جو برطانوی شاہی روایت ‘باکسنگ ڈے’ سے منسوب ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی تاریخ اور اس کی کرکٹ میں اہمیت

میلبرن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) باکسنگ ڈے ٹیسٹ کرکٹ کی دنیا کا ایک اہم اور تاریخی میچ ہے جو ہر سال 26 دسمبر کو آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جاتا ہے۔ یہ میچ 1980 سے باقاعدگی سے منعقد ہو رہا ہے اور کرکٹ شائقین کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔

باکسنگ ڈے کی اصطلاح 19ویں صدی کے برطانوی شاہی خاندان کی روایت سے منسوب ہے، جہاں کرسمس کے اگلے دن ملازمین اور مستحق افراد کو تحائف دیے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ 26 دسمبر کو میلبرن میں کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ ‘باکسنگ ڈے’ ٹیسٹ کہلایا جاتا ہے۔

پاکستانی ٹیم نے اب تک چار باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں، جن میں پہلا میچ 1983 میں بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا جبکہ 2009 اور 2016 میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دی۔

اب تک ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم 21 بار فاتح رہی ہے، جبکہ 7 میچ مہمان ٹیموں نے جیتے ہیں اور 9 میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں