لاہور سمیت پنجاب میں خشک موسم جاری، بارش کا سسٹم آج رات داخل ہوگا۔ شمالی علاقہ جات میں برفباری کی توقع ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بارش برسانے والا سسٹم آج رات پاکستان میں داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات اور شمالی علاقہ جات میں بارش کے ساتھ برفباری کے امکانات بھی موجود ہیں۔
لاہور اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکے بادل بن برسے گزر جائیں گے اور صبح و رات کے وقت شدید دھند ہوگی۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔













