وزیر دفاع نے کہا کہ پچھلی حکومت کے کھنڈرات پر نئی عمارت کی تعمیر شروع ہو چکی ہے، عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت کے چھوڑے گئے کھنڈرات پر اب نئی عمارت کی تعمیر کا آغاز ہو چکا ہے۔
خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے اہم معاملات میں اب عالمی سطح پر ہمارے مؤقف کو تسلیم کیا جا رہا ہے اور ہم 2026 میں عزت و فخر کے ساتھ داخل ہو رہے ہیں۔
وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے بھی کہا کہ عالمی فورمز پر پاکستان کے بارے میں مثبت الفاظ کا استعمال ہماری کامیابی ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ موجودہ پالیسی اور آرمی چیف کی وجہ سے پاکستان کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔
برطانوی جریدے کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ڈپلومیسی اور بھارت کے ساتھ جنگ میں کامیابی کا کریڈٹ دیا گیا ہے۔













