زیارت میں قائداعظم ریزیڈنسی پر یومِ قائد کی تقریب

زیارت میں قائداعظم ریزیڈنسی پر یومِ پیدائش کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
زیارت میں قائداعظم ریزیڈنسی پر یومِ قائد کی تقریب

زیارت: (رائیٹ ناوٴ نیوز) زیارت میں قائداعظم ریزیڈنسی پر بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش کے موقع پر پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، کور کمانڈر بلوچستان، آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین سمیت قبائلی عمائدین، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے معزز مہمانوں اور مقامی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران بچوں نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کر کے بابائے قوم کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے قائداعظم کی قومی خدمات اور قیادت کو سراہا اور کہا کہ قائد کے افکار پر عمل کرکے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔

شریک شہریوں نے بابائے قوم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائدین کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ تقریب میں ملک کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں