گھر کو خوشبودار رکھنے کے لیے سستے گھریلو ٹرکس آزمائیں؛ یہ طریقے قدرتی اور مؤثر ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گھر کو صاف اور خوشبودار رکھنا رہائش کے معیار کو بڑھاتا ہے اور ذہنی سکون فراہم کرتا ہے۔ ہوم کیئر ماہرین کے مطابق، کچھ سادہ اور کم خرچ گھریلو ٹرکس استعمال کر کے گھر کو دیر تک خوشبودار رکھا جا سکتا ہے۔
گھر کی صفائی اور خوشبو کا تعلق بنیادی طور پر ہواداری سے ہے۔ کھڑکیاں کھولنے سے نہ صرف ہوا کا بہاؤ بہتر ہوتا ہے بلکہ غیر ضروری بو بھی ختم ہو جاتی ہے۔
باورچی خانے کی صفائی میں بیکنگ سوڈا اور سرکے کا محلول جادوئی اثر دکھاتا ہے، جو چکنائی اور بدبو کو ختم کرتا ہے۔
اسی طرح قدرتی اروما جیسے دار چینی، لونگ یا لیموں کے قتلے پانی میں ابال کر گھر کو خوشبودار بنایا جا سکتا ہے۔
صفائی میں مائیکرو فائبر کپڑا اور قدرتی کلینر کا استعمال بھی مؤثر ثابت ہوتا ہے، جبکہ مہنگی پراڈکٹس کی بجائے ان گھریلو طریقوں پر عمل کرکے گھر کو دلکش اور خوشگوار بنایا جا سکتا ہے۔















