ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ کا جسد خاکی کراچی پہنچنے کی توقع

ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ عمران کا جسد خاکی ہفتہ کو کراچی پہنچے گا، نماز جنازہ بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ کا جسد خاکی کراچی پہنچنے کی توقع

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما افتخار عالم نے بتایا کہ ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ عمران کا جسد خاکی ہفتہ کے روز علی الصبح نجی ایئرلائن کے ذریعے کراچی پہنچے گا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ بعض فنی مسائل کی بنا پر جمعہ کو جسد خاکی نہیں پہنچ سکا۔ ڈاکٹر عمران فاروق کے بیٹے عالی شان فاروق اور وجدان فاروق کراچی پہنچ چکے ہیں اور اپنے ماموں کے ہمراہ روانہ ہو گئے۔

شمائلہ عمران کی نماز جنازہ ہفتہ کو ظہر کے بعد رحمانیہ مسجد، طارق روڈ پر ادا کی جائے گی اور انہیں سوسائٹی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

افتخار عالم نے مزید بتایا کہ شمائلہ عمران فاروق کا انتقال 19 دسمبر کو لندن میں ہوا تھا۔ مرحومہ کینسر کی مریضہ تھیں اور ان کی تدفین پاکستان میں ان کی وصیت کے مطابق ہو رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں