موبائل فون کے پیغامات سے سیگریٹ نوشی میں کمی

تحقیق میں موبائل فون پیغامات سے سیگریٹ نوشی ترک کرنے میں مدد کا انکشاف ہوا۔ ٹی بی کے 41% مریضوں نے چھ ماہ تک سیگریٹ نوشی چھوڑ دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
موبائل فون کے پیغامات سے سیگریٹ نوشی میں کمی

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ٹی بی کے مریضوں کو موبائل فون کے ذریعے حوصلہ افزا پیغامات بھیجنے سے ان کی سیگریٹ نوشی کی عادت میں نمایاں کمی آ سکتی ہے۔

تحقیق کے دوران بنگلادیش اور پاکستان کے 1080 مریضوں پر تجربہ کیا گیا جن میں سے 720 کو دو ماہ تک روزانہ اور چار ماہ تک ماہانہ بنیاد پر حوصلہ افزا پیغامات بھیجے گئے۔

نتائج سے ظاہر ہوا کہ 41 فی صد مریضوں نے چھ ماہ تک سیگریٹ نوشی ترک کر دی، جبکہ باقی افراد کو پرنٹ میں معلومات فراہم کی گئی تھیں۔

تحقیق کے سربراہ پروفیسر کامران صدیقی نے بتایا کہ سیگریٹ نوشی ترک کرنے والے ٹی بی کے مریض تیزی سے صحتیاب ہو سکتے ہیں اور موبائل فون کے پیغامات اس حوالے سے مؤثر ثابت ہوئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں