محمود خان اچکزئی کی پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم پر تنقید

محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کو دوسروں کی عزت کا احترام کرنے کی تلقین کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
محمود خان اچکزئی کی پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم پر تنقید

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اپوزیشن اتحاد کے مرکزی رہنما محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں دوسروں کی ماں بہنوں کی عزت کا احترام کرنے کی تلقین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ اپنی ماں بہنوں کی تو عزت کریں لیکن دوسروں کی عزت سوشل میڈیا پر اچھالیں۔

محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اہم فیصلے لینے کا اختیار دیا گیا ہے۔ اب یہ دونوں شخصیات فیصلہ کریں گی کہ پی ٹی آئی کو حکومت سے مذاکرات کرنے ہیں یا احتجاجی تحریک چلانی ہے۔

محمود خان اچکزئی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کارکنان، چاہے وہ انگلینڈ سے آپریٹ کر رہے ہوں یا کہیں اور سے، عورتوں کی عزت کریں۔ اگر ہمیں اپنی چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال ہونا منظور نہیں تو ہمیں دوسروں کی عزتوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔

دیگر متعلقہ خبریں