تحریک انصاف کے رہنماوٴں محمود الرشید کو 33 سال قید، ڈاکٹر یاسمین اور عمر چیمہ کو 10 سال کی سزا

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے محمود الرشید کو 33 سال قید کی سزا سنائی جبکہ ڈاکٹر یاسمین اور عمر چیمہ کو 10، 10 سال کی سزا دی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور: محمود الرشید کو 33 سال قید، ڈاکٹر یاسمین اور عمر چیمہ کو 10 سال کی سزا

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی کے مقدمات کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ عدالت نےتحریک انصاف کے رہنماوٴں محمود الرشید کو 33 سال جبکہ ڈاکٹر یاسمین، اعجاز چودھری اور عمر چیمہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالت نے میاں محمود الرشید پر مجموعی طور پر 33 سال قید اور چھ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے، جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کو دس دس سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے محمود الرشید کو مختلف سیکشنز میں سزائیں سنائی ہیں۔

عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر 23 ملزمان کو بری کر دیا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ پر سازش کی میٹنگ میں موجودگی ثابت ہوئی ہے، جس کے باعث سات ملزمان کو قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

فیصلہ کے مطابق پراسکیوشن نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت چار رہنماؤں پر عوام میں انتشار پھیلانے کا الزام عائد کیا تھا اور واٹس ایپ میسیجز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات عدالت میں پیش کی تھیں۔ جے آئی ٹی کی تفتیشی ٹیم نے ملزمان کو قصور وار قرار دیا اور ملزمان نے کسی فورم پر رپورٹ کو چیلنج نہیں کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں