وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا لاہور کا تین روزہ دورہ شروع

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے لاہور کا تین روزہ دورہ شروع کیا، جہاں وہ اہم ملاقاتیں کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا لاہور کا تین روزہ دورہ شروع

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے آج سے لاہور کا تین روزہ دورہ شروع کیا۔ وہ براستہ موٹر وے لاہور پہنچیں گے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمنٹرینز سے ملاقات کریں گے اور کوٹ لکھپت جیل بھی جائیں گے۔

دورے کے دوران وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اسیر رہنماؤں کے گھروں کا بھی دورہ کریں گے اور کئی اہم پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

ان کا لاہور ہائی کورٹ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کا امکان ہے اور وہ بانی پی ٹی آئی کے رہائشی علاقے زمان پارک کا بھی دورہ کریں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں