خیبرپختونخوا میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ

خیبرپختونخوا میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات 2025 میں 87 ہزار 364 تک پہنچ گئے، ماہرین نے حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبرپختونخوا میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 2025 میں 87 ہزار 364 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 2024 میں یہ تعداد 60 ہزار 223 تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ کیسز ضلع مردان میں سامنے آئے جہاں 13 ہزار 328 افراد متاثر ہوئے۔ پشاور میں 2024 کے دوران 655 کیسز تھے، جو 2025 میں بڑھ کر 4 ہزار 558 ہو گئے۔

دیگر اضلاع میں بھی تشویشناک صورتحال سامنے آئی۔ سوات میں 7 ہزار 335، لکی مروت میں 7 ہزار 274، ایبٹ آباد میں 2 ہزار 683 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ہری پور میں 3 ہزار 795، بونیر میں 3 ہزار 880، شانگلہ میں 2 ہزار 534 اور دیر لوئر میں 5 ہزار 576 کیسز سامنے آئے۔ چارسدہ میں 1 ہزار 233 اور نوشہرہ میں 1 ہزار 731 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ماہرین صحت نے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مؤثر حکمت عملی، آوارہ کتوں کی تعداد پر قابو پانے اور عوامی آگاہی مہم تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں