ترکیہ میں داعش کے 115 مبینہ ارکان کی گرفتاری

ترکیہ میں سال کے اختتامی تعطیلات کے دوران دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے شبہ میں داعش کے 115 مبینہ ارکان گرفتار کیے گئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ترکیہ میں داعش کے 115 مبینہ ارکان کی گرفتاری

دمشق: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ترکیہ کے حکام نے سال کے اختتامی تعطیلات کے دوران دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے شبہ میں داعش کے 115 مبینہ ارکان کو گرفتار کیا ہے۔

استنبول کے پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق یہ کارروائی انٹیلی جنس اطلاعات کے بعد کی گئی جن میں بتایا گیا تھا کہ داعش کرسمس اور نئے سال کی تقریبات کے دوران حملوں کا ارادہ رکھتی ہے۔

حکام کے مطابق مجموعی طور پر 137 افراد کو حراست میں لینے کا حکم دیا گیا تھا، جن میں سے 115 کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ افراد مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران پکڑے گئے اور ان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ترکیہ کی شام کے ساتھ تقریباً 900 کلومیٹر طویل سرحد ہے، جہاں شدت پسند گروہ اب بھی سرگرم ہیں۔ شام میں داعش پر حالیہ حملے کا الزام ہے جس میں دسمبر کے وسط میں دو امریکی فوجی اور ایک شہری ہلاک ہوئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقوں میں دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو بروقت ناکام بنایا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں