پاکستانی زرعی ماہرین کی چین میں جدید تربیت کا آغاز

پاکستان نے جدید زراعتی تربیت کے لیے 1,000 ماہرین چین بھیجے ہیں تاکہ جدید ٹیکنالوجیز میں مہارت حاصل ہو اور زراعتی ترقی میں اضافہ ہو۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستانی ماہرین کی چین میں جدید زراعتی تربیت کا آغاز

ووہان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے جدید زراعتی ترقی کے لیے 1,000 ماہرین کو چین بھیجنے کا عمل شروع کر دیا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے سربراہان کی سرپرستی میں جدید زراعتی ٹیکنالوجیز، بائیوٹیکنالوجی اور پائیدار طریقوں میں مہارت پیدا کرنا ہے۔ پہلے مرحلے میں 700 ماہرین تربیت مکمل کر چکے ہیں جبکہ نئے گروپ تربیت کے لیے چین پہنچ رہے ہیں۔

اس منصوبے کا مرکزی حصہ بیج کی پیداوار اور پروسیسنگ ٹیکنالوجی کی تربیت ہے۔ یہ تربیت ہواژانگ زرعی یونیوسٹی اور ووہان چھنگ فا ہیشینگ سیڈ کمپنی لمیٹڈکی جانب سے منعقد کی جا رہی ہے، جو 10 نومبر سے اگلے فروری تک جاری رہے گی۔

تربیت میں 56 پاکستانی شرکاء شامل ہیں، جن کے پاس کم از کم ماسٹر ڈگری ہے۔ ان میں 11 خواتین بھی شامل ہیں، جو زراعتی جدت میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شرکت کی عکاسی کرتی ہیں۔ کورس میں فصل کی بریڈنگ، بیج کی پیداوار کے نظام، اقسام کا انتخاب اور پروسیسنگ ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے محمد انصر نے کہا کہ تربیت کے دوران چین کی تکنیکی پیشرفتوں کا وسیع تجربہ حاصل ہوا۔ کوئٹہ سے مقبول احمد نے اس اقدام کو پاکستان کی ضروریات کے لیے انتہائی موزوں قرار دیا اور کہا کہ چین کی بیج ٹیکنالوجی اور جدید بریڈنگ طریقے قیمتی سبق فراہم کرتے ہیں۔

یہ اقدام پاک چین زراعتی تعاون میں اہم قدم ہے، جو جدید زراعتی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے نظریاتی علم کو عملی اطلاق کے ساتھ جوڑتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں