کے آر ایل نے پی ٹی وی کو 4 وکٹوں سے ہرا کر پریزیڈنٹ کپ 2025 جیت لیا، شاہ زیب کی 53 رنز کی اننگ نمایاں رہی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کے آر ایل نے پی ٹی وی کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر پریزیڈنٹ کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 جیت لیا۔ فاتح ٹیم نے 165 رنز کا ہدف 34.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، اور وننگ ٹرافی کے ساتھ 50 لاکھ روپے کا انعام حاصل کیا جبکہ پی ٹی وی نے 25 لاکھ روپے وصول کیے۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم پر کھیلے جانے والے ڈے اینڈ نائٹ فائنل میں پی ٹی وی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 40.2 اوورز میں 164 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ شمائل حسین نے 44 گیندوں پر 50 رنز بنائے جبکہ احمد حسن اور سفیان مقیم نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
کے آر ایل نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر کامیابی حاصل کی۔ شاہ زیب نے 83 گیندوں پر 53 رنز کی اننگ کھیلی۔ جواب میں فیصل اکرم نے 51 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔















