ملک بھر میں سردی کی شدید لہر، شمالی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے نیچے

ملک بھر میں سردی کی شدید لہر، شمالی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا، آج موسم سرد و خشک رہے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملک بھر میں سردی کی شدید لہر، شمالی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے نیچے

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک بھر میں سردی کی شدید لہر برقرار ہے، جبکہ شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔

لہہ میں درجہ حرارت منفی 10، استور میں منفی 6 اور گوپس میں منفی 5 ریکارڈ کیا گیا۔ سکردو، ہنزہ، قلات میں منفی 4، جبکہ کالام، گلگت، کوئٹہ اور دیر میں منفی 3 سینٹی گریڈ رہا۔

آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ شمالی علاقہ جات اور بلوچستان کے وسطی و جنوبی اضلاع میں جزوی ابر آلودگی کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی اضلاع میں دھند کے امکانات ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں