ایران میں طالبان مخالف سابق افغان پولیس چیف اکرام الدین سری کو تہران میں قتل کر دیا گیا۔ ایرانی حکام نے اس واقعے کو ٹارگٹڈ حملہ قرار دے کر تحقیقات شروع کی ہیں۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران میں طالبان حکومت کے مخالف افغانستان کے سابق پولیس چیف اکرام الدین سری کو قتل کیا گیا۔ اکرام الدین کو تہران کی ولی عصر اسٹریٹ پر دفتر سے نکلتے وقت گولی ماری گئی۔ انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جاں بر نہ ہو سکے۔
اکرام الدین سری افغانستان کی سابق حکومت کے دوران سکیورٹی کمانڈر تھے اور صوبہ تخار و بغلان کے پولیس سربراہ رہ چکے ہیں۔ انہوں نے طالبان کے خلاف سخت موقف اپنایا تھا اور ایران میں پناہ لی تھی۔
ایرانی حکام نے اس واقعے کو ٹارگٹڈ حملہ قرار دے کر تحقیقات شروع کی ہیں۔ قبل ازیں ستمبر میں مشہد میں طالبان مخالف رہنما کے ساتھی بھی قتل کیے گئے تھے۔














