کراچی میں عالمی اردو کانفرنس کا آغاز

کراچی میں 4 روزہ عالمی اردو کانفرنس کا آغاز ہوا، جس میں ادیبوں اور دانشوروں نے شرکت کی۔ تقریب میں قائداعظم کی سالگرہ اور کرسمس کا کیک بھی کاٹا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں عالمی اردو کانفرنس کا آغاز، فکری مکالمے کا مرکز

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آرٹس کونسل کراچی میں 4 روزہ عالمی اردو کانفرنس کا آغاز ہو گیا ہے جس میں ادیبوں، دانشوروں اور زبان کے ماہرین کا اجتماع ہوا۔ افتتاحی تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانے سے کیا گیا جبکہ عالمی اردو کانفرنس پر مبنی شو ریل بھی پیش کی گئی۔ شرکاء میں طلبہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ اور کرسمس کا کیک بھی کاٹا گیا۔

صدر آرٹس کونسل نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ ادیب ناصر عباس نیئر نے کلیدی خطبہ دیا۔ ‘جناح اور آج کا پاکستان’ کے عنوان سے نشست میں قیام پاکستان، سقوط ڈھاکا اور ملک کے ماضی، حال اور مستقبل پر گفتگو کی گئی۔

پہلے دن کا اختتام سندھی مشاعرے پر ہوا جبکہ اگلے دنوں میں پنجابی، پختون اور بلوچ ادب پر نشستیں ہوں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں