اسرائیلی پولیس کے کرسمس تقریبات پر حملے، متعدد گرفتار

اسرائیلی پولیس نے حیفا اور مغربی کنارے میں کرسمس کی تقریبات پر حملے کیے، کئی افراد گرفتار۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسرائیلی پولیس کی کرسمس تقریبات پر حملے، متعدد گرفتار

حیفا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیلی پولیس نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی تقریبات پر حملے کیے، کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔

حیفا اور مغربی کنارے کے شہر بیت لحم میں کرسمس منانے والے لوگوں پر پولیس نے تشدد کیا اور گرفتاریاں عمل میں لائیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دکھایا گیا کہ سانتا کلاز کے لباس میں ملبوس شہریوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے کرسمس ٹری کو آگ لگا دی۔ اسرائیلی پولیس نے حیفا میں کرسمس کی تقریب رکوا دی اور وہاں کا سامان ضبط کر لیا۔

فلسطینی مسیحی برادری نے مقبوضہ مغربی کنارے میں پابندیوں کے باوجود کرسمس کی تقریبات منعقد کیں، یہ تقریبات غزہ پر جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار ہوئیں۔

دیگر متعلقہ خبریں