فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان کے نظریے کا اہم ستون ہے۔ انہوں نے کرائسٹ چرچ راولپنڈی میں کرسمس تقریبات میں شرکت کی۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان کے نظریے کا ایک اہم ستون ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرائسٹ چرچ راولپنڈی کا دورہ کیا اور کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
فیلڈ مارشل نے قائداعظم محمد علی جناح کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بنیاد مساوات، مذہبی آزادی اور آئینی اقدار پر ہے۔ انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی اور قومی اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے قومی ترقی اور سلامتی میں مسیحی برادری کی خدمات کو سراہا، اور کہا کہ مسلح افواج اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔ مسیحی رہنماؤں نے فیلڈ مارشل کے دورے پر شکریہ ادا کیا اور افواج کے کردار کی تعریف کی۔













