پاکستانی شوبز شخصیات نے کرسمس کی روایتی سجاوٹ کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جو وائرل ہوئیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کرسمس کے موقع پر پاکستان کی مشہور شوبز شخصیات نے مسیحی برادری کو مبارکباد دی اور کرسمس کی روایتی سجاوٹ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو وائرل ہو گئیں۔
پاکستان میں مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار بڑے جوش و جذبے سے منایا جبکہ بہت سے مسلمان بھی کرسمس کی مبارکباد اور یکجہتی کے پیغامات شیئر کر رہے ہیں۔
اس سال کئی پاکستانی مشہور شخصیات جیسا کہ سنیتا مارشل، بینیتا ڈیوڈ، اور دیگر نے کرسمس کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کی تصاویر شیئر کیں، جبکہ عائشہ عمر اور نوال سعید جیسے مسلم ستاروں نے بھی کرسمس منایا۔
ان شوبز ستاروں کی سوشل میڈیا پوسٹس وائرل ہو گئی ہیں۔















