مذاکرات یا تحریک کا فیصلہ اچکزئی اور علامہ ناصر کریں گے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی بانی نے مذاکرات یا تحریک کا فیصلہ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مذاکرات یا تحریک کا فیصلہ اچکزئی اور علامہ ناصر کریں گے

جمرود: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو حکومت سے مذاکرات یا تحریک کے فیصلے کا اختیار دیا ہے۔

وزیراعلیٰ آفریدی نے جمرود کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات سٹریٹ موومنٹ کے حوالے سے بھی موجود ہیں اور اس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضم اضلاع کی ترقی کے لئے ایک ہزار ارب روپے کے پیکیج کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں