نیپرا نے بجلی کمپنیوں میں نیٹ میٹرنگ درخواستوں کی روک تھام پر نوٹس لیا، تمام ڈسکوز سے تین دن میں معلومات طلب کی گئی ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
نیپرا نے بجلی کمپنیوں میں نیٹ میٹرنگ کی نئی درخواستوں کی رجسٹریشن کی روک تھام پر سخت نوٹس لیا ہے۔ نیپرا کے مطابق مختلف ڈسکوز میں نیٹ میٹرنگ درخواستوں کی رجسٹریشن کو روکا جانا مروجہ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
نیپرا نے کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کو فوری احکامات جاری کیے ہیں اور نیٹ میٹرنگ سے متعلق مکمل تفصیلات طلب کی ہیں۔ تمام ڈسکوز کو تین ورکنگ دنوں میں مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔













