وزیراعلیٰ پنجاب نے سکھ برادری کو ہیلمٹ سے مستثنیٰ کرنے کا اعلان کیا، اقلیت دوست پنجاب بنانے کا عزم کیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سکھ برادری کو پگڑی پہننے کی وجہ سے ہیلمٹ سے مستثنیٰ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے یہ اعلان کیتھیڈرل چرچ میں کرسمس کی تقریب کے دوران کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ اقلیت دوست پنجاب ہمارا خواب ہے اور ہمیں اقلیتوں کو مساوی حقوق دینے کی ذمہ داری ادا کرنی ہوگی۔ انہوں نے پنجاب کے اقلیتی بجٹ میں 600 فیصد اضافے کا اعلان کیا اور کہا کہ اقلیتوں کو کسی بھی پراجیکٹ میں مذہب کے حوالے سے سوال کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے ان کے والد نواز شریف کی خدمات کو سراہتے ہوئے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت ان کی حکومت کی ذمہ داری ہے۔













