جنوبی کوریا کا ہینبِٹ-نینو راکٹ لانچ کے فوراً بعد تباہ

جنوبی کوریا کا ہینبِٹ-نینو راکٹ برازیل میں لانچ کے فوراً بعد تباہ ہو گیا۔ یہ جنوبی کوریا کی پہلی کمرشل اسپیس لانچ تھی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جنوبی کوریا کا ہینبِٹ-نینو راکٹ لانچ کے فوراً بعد تباہ

سیول: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جنوبی کوریا کی ایرو اسپیس کمپنی اِنواسپیس کا ہینبِٹ-نینو راکٹ لانچ ہوتے ہی کریش کر گیا۔ یہ واقعہ شمال مشرقی برازیل میں پیر کی شب مقامی وقت کے مطابق 10 بج کر 13 منٹ پر پیش آیا۔ یہ جنوبی کوریا کی پہلی کمرشل اسپیس لانچ تھی۔

ماہرین کے مطابق راکٹ نے لانچ کے کچھ لمحوں بعد کنٹرول کھو دیا اور تقریباً ایک منٹ کی پرواز کے بعد سیفٹی زون میں گر گیا۔ کمپنی نے کہا کہ حادثے کی وجہ سے کوئی زخمی نہیں ہوا اور حفاظتی احاطے کے باہر کچھ نقصان نہیں ہوا۔

دیگر متعلقہ خبریں