کراچی میں آن لائن انویسٹمنٹ فراڈ میں 34 افراد گرفتار

کراچی میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے آن لائن انویسٹمنٹ فراڈ میں ملوث 34 افراد کو گرفتار کرلیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں آن لائن انویسٹمنٹ فراڈ میں 34 افراد گرفتار

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کراچی میں آن لائن انویسٹمنٹ کے بہانے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 15 غیر ملکی اور 19 پاکستانی شہری گرفتار کرلیے ہیں۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزمان عالمی سطح پر منظم فراڈ گروہ کا حصہ تھے جو شہریوں کو بڑے منافع کا لالچ دیتے اور جعلی لاگ اِن کے ذریعے انہیں اصلی انویسٹمنٹ پورٹل کا یقین دلاتے تھے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج، 6 غیر قانونی گیٹ ویز، 10 ہزار سے زائد موبائل سمز، ہزاروں انٹرنیشنل سمز، 37 کمپیوٹرز اور 40 موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے طارق نواز نے بتایا کہ گرفتاریاں ڈی ایچ اے فیز ون اور فیز سکس سے عمل میں آئیں اور مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

وزیرِ داخلہ سندھ نے این سی سی آئی اے کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کو آن لائن فراڈ سے محفوظ بنانے کے لیے ایسے اقدامات جاری رہیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں