عالمی ادارہ صحت کے مطابق ڈیپریشن خودکشی کی بڑی وجہ ہے۔ ماہرین کے مطابق قدرتی طریقوں سے اس کا مؤثر علاج ممکن ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ڈیپریشن ایک بڑا عالمی مسئلہ ہے جو خودکشی کی بنیادی وجہ بنتا ہے۔ ہر انسان کو زندگی میں کبھی نہ کبھی ڈیپریشن کا سامنا کرنا پڑتا ہے، خاص کر کلینیکل ڈیپریشن قابل علاج ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیپریشن کا آغاز غصے سے ہوتا ہے اور متاثرہ افراد اکثر اسے ماننے سے انکار کرتے ہیں۔ وہ خود کو دنیا سے ناراض اور الگ محسوس کرتے ہیں۔
دماغی امراض کے ماہرین کے مطابق ڈیپریشن کو سمجھنا اور اس کا سامنا کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اگر متاثرہ فرد اس بیماری کو قبول کر لے تو علاج کا عمل آسان ہو جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ڈیپریشن کی علامات میں صبح کے وقت پریشانی، تھکاوٹ، خود کو بیکار سمجھنا، نیند کی کمی یا زیادتی، اور خودکشی کا رجحان شامل ہیں۔
بھارتی ماہر نفسیات سمیتا سندرارامن کے مطابق ڈیپریشن کو قدرتی طریقوں سے ختم کیا جا سکتا ہے، جیسے متاثرہ فرد کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لانا، نیند کا متوازن دورانیہ برقرار رکھنا، اچھی خوراک کا استعمال اور دھوپ میں وقت گزارنا۔















