کراچی کے کورنگی علاقے میں ایک ہی کتے کے حملے سے 28 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ تمام متاثرین کا تعلق ایک ہی محلے سے بتایا گیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی کے جمعہ گوٹھ میں ایک ہی کتے کے حملے میں 28 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
گوہرانڈس اسپتال کے ڈاکٹر آفتاب نے بتایا کہ چار روز قبل ان کے اسپتال میں کتے کے کاٹنے کے 28 مریض لائے گئے۔
زخمیوں کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے والا کتا ایک ہی تھا اور تمام متاثرین کا تعلق ایک ہی محلے سے ہے۔ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کی کوشش کی جا رہی ہے۔













