ہم خیبر پختونخوا میں کسی بھی قسم کےفوجی آپریشن کے مخالف ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ضلع خیبر میں امن ایجنڈے کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا پروپیگنڈے کے خلاف اظہار

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضلع خیبر کے دورے کے دوران تحصیل باڑہ میں مقامی عمائدین اور عوامی جرگہ سے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقل امن کے قیام کے لیے گرینڈ امن جرگے میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے کسی بھی آپریشن کی مخالفت کی تھی، لیکن اب امن ایجنڈے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کے خلاف منظم پروپیگنڈے کے ذریعے آپریشن کی اجازت کا جھوٹا تاثر دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر نیت واقعی امن کی ہوتی تو صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیا جاتا، بند کمروں میں کیے گئے فیصلے نقصان دہ ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قبائل تجربہ گاہ نہیں ہیں، یہاں بھی انسان رہتے ہیں، اور ہم ان کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں