برطانیہ میں مرزا شہزاد اکبر پر حملہ، ناک اور جبڑا ٹوٹ گیا۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی مرزا شہزاد اکبر پر برطانیہ میں نامعلوم افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ ان کی ناک اور جبڑے کی ہڈی ٹوٹ گئی۔
مرزا شہزاد اکبر اپریل 2022 سے برطانیہ میں خودساختہ جلاوطنی میں مقیم ہیں۔ ان کے گھر پر حملے کے بعد انہیں اسپتال پہنچایا گیا اور مقامی پولیس کو اطلاع دی گئی۔ تحقیقات جاری ہیں۔
پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر بتایا گیا کہ کیمبرج میں ان کے گھر پر حملہ ہوا۔ پارٹی رہنما جنید اکبر نے حملے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے مذمت کی اور کہا کہ تشدد کے ذریعے اختلاف دبانا بزدلی ہے۔
مرزا شہزاد اکبر پر اس سے قبل نومبر 2023 میں بھی حملہ ہوا تھا، جب ان پر تیزاب پھینکا گیا تھا۔















