بھارت میں کرسمس کے موقع پر انتہا پسند ہندوؤں نے گرجا گھروں اور شاپنگ مالز پر حملے کیے، مسیحی برادری کو ہراسانی اور تشدد کا سامنا۔
رائےپور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت میں کرسمس کے موقع پر انتہا پسند ہندوؤں نے گرجا گھروں اور شاپنگ مالز پر حملے کیے۔ رائےپور میں کرسمس کی سجاوٹ برباد کرنے کی ویڈیوز منظر عام پر آئیں، جبکہ انتہا پسندوں نے شاپنگ مالز پر بھی دھاوا بول کر کرسمس ٹری اور دیگر سجاوٹ توڑ دی۔
مدھیہ پردیش میں بھی انتہا پسندوں نے گرجا گھروں پر حملہ کیا اور نعرے بازی کی۔ کئی دیگر مقامات پر بھی مسیحی برادری کو ہراسانی اور تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ واقعات مذہبی آزادی پر حملے کے طور پر دیکھے جا رہے ہیں، جبکہ اقلیتی مسیحی برادری کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔














