پاکستان بھر میں کرسمس کی تقریبات، مسیحی برادری کی خصوصی عبادات کا انعقاد

پاکستان بھر میں کرسمس کی تقریبات کا آغاز، مسیحی برادری نے خصوصی عبادات میں شرکت کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان بھر میں کرسمس کی تقریبات، خصوصی عبادات کا انعقاد

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں کرسمس کی تقریبات کا آغاز ہوا، مسیحی برادری نے خصوصی عبادات میں شرکت کی۔

کراچی میں گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات منعقد ہوئیں جبکہ لاہور اور اسلام آباد میں بھی چرچز کو سجا کر خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ مسیحی برادری کرسمس شاپنگ اور عبادات میں مصروف رہی، جبکہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

صدر اور وزیراعظم نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔ صدر آصف علی زرداری نے کرسمس کو امید، امن اور ہمدردی کا پیغام قرار دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کرسمس پاکستان میں امن و استحکام لائے، مسیحی برادری کا کردار قابل تعریف ہے۔

افواج پاکستان نے بھی مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔

دیگر متعلقہ خبریں