انگلینڈ کے جوفرا آرچر ایشز سیریز کے آخری دو ٹیسٹ سے باہر

جوفرا آرچر بائیں جانب اسٹرین کے باعث ایشز کے آخری دو ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں، جبکہ گس ایٹکنسن اور جیکب بیتھل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
انگلینڈ کے جوفرا آرچر ایشز سیریز کے آخری دو ٹیسٹ سے باہر

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر بائیں جانب اسٹرین کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے آخری دو ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں، جس کے بعد انگلینڈ کے دورہ آسٹریلیا میں مزید مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ آرچر کی جگہ فاسٹ بولر گس ایٹکنسن کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے، جبکہ بیٹنگ آل راؤنڈر جیکب بیتھل بھی اولی پاپ کی جگہ بیٹنگ کرنے کے لیے ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

اولی پاپ کو خراب فارم کی وجہ سے چوتھے ٹیسٹ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ اولی پاپ کی اس سیریز میں بہترین اننگز پرتھ ٹیسٹ میں 46 رنز رہی جبکہ اوپنر بین ڈکٹ نے 6 اننگز میں 97 رنز بنائے۔

انگلینڈ ٹیم کے ڈائریکٹر راب کی نے تصدیق کی ہے کہ دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کے درمیان کھلاڑیوں کی حد سے زیادہ شراب نوشی کی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔

بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں کھلاڑیوں کی ذہنی صحت اہم ہے اور میری سب سے بڑی فکر میرے کھلاڑی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں