پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس کے حقائق لارجر بینچ کے سامنے پیش کریں گے

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس کے حقائق لارجر بینچ کے سامنے پیش کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ لوگوں کی زمینوں پر قبضے کے مسائل حل ہو سکیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس کے حقائق لارجر بینچ کے سامنے پیش کریں گے

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اعلان کیا ہے کہ پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس جسے حال ہی میں ایکٹ کی حیثیت حاصل ہوئی ہے، کے تمام حقائق لارجر بینچ کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ آرڈیننس اسمبلی سے پاس ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں لوگوں کی زمینوں پر قبضے کے کیسز سالہا سال عدالتوں میں چلتے رہے ہیں اور اکثر افراد کو ڈرا دھمکا کر خاموش کر دیا جاتا تھا۔

پنجاب کی وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ صوبائی اسمبلی صوبے کی بہتری کے لیے قانون سازی کر سکتی ہے اور وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ اسٹے آرڈرز سے قبضہ مافیا کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ ان کے مطابق، نئے نظام کے تحت کسی کو ڈرا دھمکا کر زمین پر قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں