ویٹ لیفٹر طلحہ طالب گیراج میں ٹریننگ کرنے پر مجبور

اولمپیئن ویٹ لیفٹر طلحہ طالب نے بہتر سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ بین الاقوامی مقابلوں میں میڈلز جیت سکیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ویٹ لیفٹر طلحہ طالب گیراج میں ٹریننگ کرنے پر مجبور

گوجرانوالہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اولمپیئن ویٹ لیفٹر طلحہ طالب، جو کہ 2021 ٹوکیو اولمپکس میں 67 کلو گرام کیٹیگری میں پانچویں پوزیشن پر رہے تھے، اس وقت کرائے کے گیراج میں ٹریننگ کرنے پر مجبور ہیں۔ طلحہ نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے بہتر سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ کامن ویلتھ اور ایشین گیمز میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنا سکیں۔

طلحہ طالب نے حال ہی میں کراچی میں منعقدہ نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیتا ہے، اور ان کا کہنا ہے کہ اگر انہیں اچھی ٹریننگ اور جم کی سہولیات مل جائیں تو وہ کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیت سکتے ہیں۔

چار سال قبل ان پر قوت بخش ممنوعہ ادویات کے استعمال کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی تھی، لیکن اب وہ دوبارہ میدان میں واپس آ چکے ہیں اور پاکستان کے لیے میڈلز جیتنے کا عزم رکھتے ہیں۔ طلحہ کے مطابق، چار سال ضائع ہونے کے باوجود وہ پاکستان کا پرچم بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں