گلگت بلتستان کے لیے سوست بارڈر سے ڈیوٹی و ٹیکس فری درآمدات کی مشروط اجازت

وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے لیے سوست بارڈر سے ڈیوٹی فری درآمدات کی اجازت دی ہے، جس کے تحت چار ارب روپے کا ٹیکس استثنا ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گلگت بلتستان کے لیے سوست بارڈر سے ڈیوٹی و ٹیکس فری درآمدات کی مشروط اجازت

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام کی طویل مطالبہ کو پورا کرتے ہوئے، سوست بارڈر کے ذریعے درجنوں اشیاء کی ڈیوٹی اور ٹیکس فری درآمد کی مشروط اجازت دی ہے۔ ہر کھیپ کے لیے حکومتِ گلگت بلتستان کی مجاز اتھارٹی کے ذریعے آن لائن پرمٹ کا اجرا ضروری ہوگا۔

اس اقدام کے تحت گلگت بلتستان کے لیے سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور وفاقی ایکسائز ڈیوٹی کی مجموعی معافی کی حد چار ارب روپے مقرر کی گئی ہے۔ جب یہ کوٹہ مکمل ہو جائے گا تو تمام متعلقہ ٹیکسز جی بی میں استعمال ہونے والی درآمدات پر لاگو ہوں گے۔

وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوست کسٹمز ڈرائی پورٹ سے سامان کی کلیئرنس کے لیے نئے قواعد کا مسودہ جاری کیا ہے، جو سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے۔ قانون کے مطابق، اس مسودے پر اعتراضات یا تجاویز ایف بی آر کو تین دن کے اندر دی جا سکتی ہیں، جن پر حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے غور کیا جائے گا۔

مسودے کے مطابق، یہ قواعد صرف ان مخصوص اشیاء پر لاگو ہوں گے جو سوست کسٹمز ڈرائی پورٹ کے ذریعے درآمد کی جائیں گی اور فوراً نافذ العمل ہوں گی۔ صرف وہی اشیاء جو سِلک روٹ ڈرائی پورٹ، سوست کے ذریعے درآمد کی جائیں گی اور نوٹیفیکیشن میں مذکور پاکستان کسٹمز ٹیرف کوڈز کے تحت درجہ بند ہوں گی، اس سہولت کے اہل ہوں گی۔

قواعد میں واضح کیا گیا ہے کہ ان درآمدات پر سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور وفاقی ایکسائز ڈیوٹی عائد نہیں کی جائے گی، بشرطیکہ مجاز جی بی اتھارٹی کے ذریعے کسٹمز کمپیوٹرائزڈ کلیئرنس سسٹم میں آن لائن پرمٹ جاری ہو۔ درآمدی کمپنی کا مکمل ملکیت جی بی کے افراد کے پاس ہونا بھی ضروری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں