مسلح افواج نے قائداعظمؒ کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قیادت کو مشعل راہ قرار دیا اور ملک کی خودمختاری کے لیے کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی مسلح افواج نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مثالی قیادت آج بھی قوم اور افواج پاکستان کے لیے مشعل راہ ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح افواج نے بانی پاکستان کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے ویژن سے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔
چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف ایئر اسٹاف، اور چیف آف نیول اسٹاف نے بھی جناح کو خراج تحسین پیش کیا۔
افواج نے قائداعظمؒ کے نظریات کے مطابق ملک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، قومی استحکام، اور ترقی کے لیے کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔













