میلبرن میں کرکٹرز نے کرسمس فیملی ڈے منایا، ایشیز سیریز کا باکسنگ ڈے ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا۔
میلبرن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے کرسمس فیملی ڈے منایا۔ اس موقع پر کھلاڑی اپنی فیملیز کے ساتھ شریک ہوئے اور پھولوں و چاکلیٹس کا تبادلہ کیا۔
آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ سمیت دیگر کھلاڑیوں نے ایم سی جی میں اپنے خاندان کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے آپشنل ٹریننگ میں نیٹ شیئر کیا اور بیٹنگ پریکٹس کی۔
باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل روایتی طور پر آپشنل ٹریننگ سیشن ہوتا ہے، جہاں کھلاڑی کرسمس کی خوشیاں مناتے ہیں۔ کل سے ایشیز سیریز کا باکسنگ ڈے ٹیسٹ شروع ہوگا۔















