سندھ حکومت کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیے اسکالرشپ کا اعلان

محکمہ تعلیم سندھ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کیا، جس کا مقصد گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلباء کی معاونت کرنا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سندھ حکومت کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیے اسکالرشپ کا اعلان

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) محکمہ تعلیم سندھ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔ یہ اسکالرشپ گریجویٹ، ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی امیدواروں کے لیے دستیاب ہوگی۔

ترجمان محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ اسکالرشپ کے لیے سندھ کا ڈومیسائل اور شناختی کارڈ لازمی ہوگا۔ مزید برآں، امیدوار کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے میرٹ پر پورا اترنا اور انگریزی زبان میں مہارت حاصل کرنا ضروری ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو انٹرویو کے بعد منتخب کیا جائے گا۔ یہ اسکالرشپ بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ کے حالیہ آکسفورڈ دورے کے تناظر میں پیش کی جا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں