نیٹ فلکس اور کپل شو پر کاپی رائٹ خلاف ورزی کا مقدمہ

نیٹ فلکس اور کپل شو پر پی پی ایل انڈیا نے بمبئی ہائی کورٹ میں کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ دائر کیا، تین بالی ووڈ گانے بغیر اجازت نشر کیے گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نیٹ فلکس اور کپل شو پر کاپی رائٹ خلاف ورزی کا مقدمہ

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت کا مقبول کامیڈی شو ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ قانونی تنازع میں پھنس گیا ہے جہاں معروف میوزک رائٹس ادارہ فونوگرافک پرفارمنس لمیٹڈ (پی پی ایل) انڈیا نے بمبئی ہائی کورٹ میں کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

پی پی ایل کا کہنا ہے کہ نیٹ فلکس پر نشر ہونے والے شو کے تیسرے سیزن میں بالی ووڈ کے تین مشہور گانے بغیر اجازت استعمال کیے گئے، جن میں ‘منّا بھائی ایم بی بی ایس’ کا ‘ایم بولے تو’، ‘کانٹے’ کا ‘راما رے’ اور ‘دیسی بوائز’ کا ‘صبح ہونے نہ دے’ شامل ہیں۔

درخواست گزار کے مطابق یہ گانے بھارتی کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت عوامی پرفارمنس اور عوام تک ترسیل کے زمرے میں آتے ہیں۔ پروڈیوسرز کو نومبر میں نوٹس بھیجا گیا، مگر موسیقی کا استعمال جاری رہا۔ عدالت سے مزید استعمال روکنے اور ممکنہ آمدن کی تفصیلات طلب کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں