کراچی میں چینی کی قیمتوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری

کراچی میں چینی کی نئی قیمتیں مقرر کر دی گئیں، ہول سیل 140 اور پرچون 143 روپے فی کلو۔ نوٹیفکیشن جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں چینی کی قیمتوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی میں چینی کی نئی سرکاری قیمتیں مقرر کر دی گئی ہیں۔ کمشنر کراچی نے چینی کی ہول سیل قیمت 140 روپے فی کلو اور پرچون قیمت 143 روپے فی کلو مقرر کرتے ہوئے فوری عمل درآمد کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، سرکاری قیمتوں کے برعکس فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور تمام دکانداروں کو سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ مقررہ ریٹ سے زائد قیمت پر چینی فروخت کرنے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے سندھ میں گندم کی سبسڈی کے حوالے سے بھی انکشافات کیے گئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں