ویرات کوہلی نے لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین 16 ہزار رنز بنا لیے

ویرات کوہلی نے لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین 16 ہزار رنز بنا کر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ویرات کوہلی نے لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین 16 ہزار رنز بنا لیے

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑتے ہوئے لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین 16 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔

ویرات کوہلی نے یہ کارنامہ وجے ہزارے ٹرافی میں دہلی کی نمائندگی کرتے ہوئے آندھرا پردیش کے خلاف میچ میں 131 رنز بنا کر انجام دیا۔ کوہلی نے 330 ویں اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا ہے، جبکہ ٹنڈولکر نے 391 اننگز میں یہ رنز مکمل کیے تھے۔

ویرات کوہلی نے لسٹ اے کرکٹ میں 10 ہزار، 11 ہزار، 12 ہزار، 13 ہزار، 14 ہزار، 15 ہزار اور اب 16 ہزار رنز تیزی سے مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں