امریکا میں بے روزگاری الاؤنس کی درخواستوں میں غیر متوقع کمی

امریکا میں بے روزگاری الاؤنس کی درخواستوں میں 10 ہزار کی کمی، ماہرین کی توقعات سے کم۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا میں بے روزگاری الاؤنس کی درخواستوں میں غیر متوقع کمی

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا میں بے روزگاری الاؤنس کے لیے نئی درخواستوں میں توقعات کے برعکس کمی دیکھی گئی ہے۔ امریکی محکمہ محنت کے مطابق 20 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بے روزگاری الاؤنس کی نئی درخواستوں کی تعداد میں 10 ہزار کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ تعداد 2 لاکھ 14 ہزار تک پہنچ گئی۔

ماہرین کی توقعات سے کم یہ تعداد کرسمس کی تعطیلات کے باعث رپورٹ ایک دن پہلے جاری کی گئی۔ ماہرین نے اس عرصے کے لیے 2 لاکھ 24 ہزار درخواستوں کا اندازہ لگایا تھا۔

رپورٹ کے مطابق، وہ افراد جو پہلے سے بے روزگاری الاؤنس حاصل کر رہے ہیں اور مسلسل امداد لے رہے ہیں، ان کی تعداد میں 38 ہزار کا اضافہ ہوا، جو 19 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

نومبر میں امریکا میں بے روزگاری کی شرح 4.6 فیصد تک پہنچ گئی تھی، جو گزشتہ چار سال کی بلند ترین سطح ہے۔ ماہرین کے مطابق ملازمتوں کے مواقع میں کمی اور حکومتی 43 روزہ جزوی شٹ ڈاؤن جیسے عوامل اس اضافے کے اسباب ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں