آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا، آف اسپنر ٹوڈ مرفی کو شامل نہیں کیا گیا۔
میلبرن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آسٹریلیا نے 26 دسمبر سے شروع ہونے والے ایشیز سیریز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم مکمل پیس اٹیک کے ساتھ میدان میں اترے گی اور اسکواڈ میں کسی اسپنر کو شامل نہیں کیا گیا۔
حتمی پلیئنگ الیون کا اعلان میچ کی صبح کیا جائے گا، جس میں جھائے رچرڈسن، مائیکل نیسراور برینڈن ڈوگیٹ میں سے دو کھلاڑیوں کا انتخاب ہوگا۔ آف اسپنر ٹوڈ مرفی کو 12 رکنی اسکواڈ سے باہر رکھا گیا ہے جبکہ جوش انگلس بھی اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔
اسٹیون اسمتھ بیماری سے صحت یاب ہو کر واپس آ چکے ہیں اور پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں کپتانی کریں گے۔ عثمان خواجہ اپنی جگہ برقرار رکھتے ہوئے نمبر پانچ پر کھیلیں گے جبکہ کیمرون گرین کو خراب فارم کی وجہ سے نمبر سات پر بھیجا گیا ہے۔















