ایک رپورٹ کے مطابق، ٹی ٹی پی افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں سے پاکستان میں دہشت گردی کر رہی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایک امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردانہ کارروائیاں اور حملے کیے ہیں، جبکہ افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں کی مالیت 7 ارب ڈالر سے زائد ہے۔
ان ہتھیاروں میں ایم 4، ایم 16 رائفلیں اور نائٹ وژن سائٹس شامل ہیں، جو دہشت گردوں کے ہاتھوں میں ہیں۔ امریکی جریدے کے مطابق یہ ہتھیار افغانستان کی بلیک مارکیٹ میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو فروخت کیے جا رہے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے ثبوت فراہم کیے ہیں کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد امریکی ہتھیاروں سے حملہ آور ہو رہے ہیں۔














