اتر پردیش میں کرسمس کی چھٹی منسوخ، مسیحی برادری میں تشویش

اتر پردیش حکومت نے کرسمس کی اسکولی چھٹی منسوخ کر دی، جس سے مسیحی برادری میں تشویش پیدا ہوئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اتر پردیش میں کرسمس کی چھٹی منسوخ، مسیحی برادری میں تشویش

لکھنؤ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اتر پردیش حکومت نے اسکولوں میں کرسمس کی چھٹی منسوخ کر دی ہے، جس سے مسیحی برادری میں تشویش پیدا ہو گئی ہے۔ حکومت نے اسکولوں کو سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی سالگرہ کی تقریبات منعقد کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت میں کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے خلاف تشدد کے واقعات اور ہراسانی کی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں اور کئی ریاستوں میں عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بھارتی کانگریس کی ترجمان سوپریا شرینات نے کہا ہے کہ نریندر مودی اور بی جے پی نے مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنایا ہے، جس پر دنیا کی نظریں مرکوز ہیں۔

ماہرین اور انسانی حقوق کے گروپس کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں کرسمس کی چھٹی ختم کرنے سے مسیحی کمیونٹی میں بے چینی پھیل رہی ہے اور یہ فیصلہ اقلیتوں کے حقوق کے خلاف ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں