بلوچستان میں سخت سردی، کوئٹہ اور زیارت میں پارہ منفی

بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار، کوئٹہ اور زیارت میں پارہ منفی سطح پر پہنچ گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بلوچستان میں سخت سردی، کوئٹہ اور زیارت میں پارہ منفی

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلوچستان کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت برقرار ہے، جبکہ کوئٹہ اور زیارت میں درجہ حرارت منفی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا۔

آج صبح کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ قلات میں یہ 6 ڈگری رہا۔ زیارت میں پارہ منفی 5 ڈگری اور ژوب میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری، تربت میں 11 ڈگری، نوکنڈی میں 1 ڈگری اور چمن میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گوادر اور جیوانی کے ساحلی علاقوں میں پارہ 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

دیگر متعلقہ خبریں